لاہور (آن لائن) رواں مالی سال کے دوران پنجاب حکومت کی ترقیاتی منصوبوں میں دلچسپی اس حد تک رہی اس بات کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ پنجاب حکومت نے رواں مالی سال 2020-21ء کے دوران 10 ماہ میں پنجاب کے مالی بجٹ میں
مختص کیا گیا 15 ارب روپے کے بجٹ میں سے صرف 26 فیصد بجٹ استعمال کیا ہے جبکہ 74 فیصد بجٹ جوں کا توں پڑا رہا ہے۔ پنجاب حکومت کی اس نا اہلی کی وجہ سے صوبے کے متعدد ترقیاتی منصوبے ادھورے کے ادھورے رہ گئے ہیں۔