اسلام آباد (این این آئی)وزارت ریلوے نے مالی خسارے کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں جس کے مطابق موجودہ دور حکومت میں ریلوے کو مجموعی طور پر 1کھرب 19 ارب سے زائد کا نقصان ہوا۔جمعہ کو ایوان میں پیش کر دہ دستاویز کے مطابق 2018-19 میں ریلوے کو 32 ارب 76کروڑ خسارے کا سامنا رہا،2019-20میں ادارے کو 50 ارب 15 کروڑ سے زائد نقصان اٹھانا پڑا،رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ریلوے کو36ارب 28کروڑ
کا خسارہ ہوا۔ وزارت ریلوے کے مطابق دو سال میں ٹرینوں کی تعداد 120 سے کم ہو کر 84 رہ گئی، آپریشن خسارے میں اضافے کیسبب اپ اینڈ ڈاون 36 ٹرینیں بند کی گئیں۔ وزارت ریلوے کے مطابق کورونا وائرس کے باعث آپریشن لاسز میں اضافہ ہوا،ٹرینوں کے خسارے میں چلنے سے سبب ٹرینوں کی تعداد میں کمی لائی گئی۔ وزارت ریلوے کے مطابق بہتر تجارتی فوائد کیلئے 15مسافر ٹرینیں ٹھیکوں پر دینے کا پیشکش کی گئی ہے۔