جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

ماہرہ کو بھارت میں کام کرنے نہیں دینگے‘ ہندو انتہا پسندجماعت کی دھمکی

datetime 21  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی ہندو انتہا پسند جماعت مہارشٹرا نونرمان سینا (ایم این ایس) نے ماہرہ خان کے بھارت میں کام کرنے کی شدید مخالفت کی ہے۔ایم این ایس سنیما ونگ کے صدر امیاکھوپکر کا بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ وہ ماہرہ سمیت پاکستان کے کسی بھی

اداکار کو مہارشٹرا یا بھارت کے کسی بھی حصے میں کام کی اجازت نہیں دیں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم این ایس کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب اطلاعات ہیں کہ اداکارہ ماہرہ خان کو بھارتی او ٹی ٹی پلیٹ فارم کی جانب سے ویب سیریز یار جولاہے کی پیشکش کی گئی جسے انہوں نے قبول کرلیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ماہرہ خان ان دنوں سرمد کھوسٹ اور یاسرہ رضوی سمیت پاکستان کے دیگر اداکاروں کے ہمراہ بھارتی نیٹ ورک ذی تھیٹر کے پراجیکٹ یار جولاہے میں کام کررہی ہیں۔یار جولاہے 12 قسطوں پر مشتمل نامور ادیب اور دانشور گلزار کی نظم سے متاثر ایک ڈرامائی سیریز ہے جس میں معروف شاعروں اور نثر نگاروں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔خیال رہے کہ اس سیقبل ماہرہ خان بھارتی مصنف انوپما کھیر کو دیے گئے ورچوئل انٹرویو میں اعتراف کرچکی ہیں کہ انہیں بالی وڈ سے کئی مرتبہ کام کی آفرز ہوئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…