جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

شعیب اختر کو مداح کی ایڈٹ کر کے بنائی گئی ویڈیو دل کو بھا گئی

datetime 21  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)مشہور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو مداح کی ایڈٹ کر کے بنائی گئی ویڈیو دل کو بھا گئی ۔سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والے سابق کرکٹر شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو اْن کے مداح نے

خصوصی طور پر ایڈٹ کرکے اْن کے لیے بنائی ہے۔ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو شعیب اختر کی دھماکے دار بالنگ کی مختلف ویڈیو کلپس کو جوڑ کر بنائی گئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب اختر کیسے اپنے دور میں اپنی دھواں دار بالنگ سے بیٹسمین کو خوف میں مبتلا رکھتے تھے۔مداح نے ویڈیو میں شعیب اختر کے مقبول کلین بولڈز بھی دِکھائے اور اس کے ساتھ ہی بیک گراؤنڈ میں میوزک بھی شامل کیا۔شعیب اختر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ مداح کا میرے لیے اگلے درجے کا پیار ہے۔اْنہوں نے لکھا کہ مجھے مداح کا کام اور محبت دونوں ہی بھاگئی ہے۔سابق کرکٹر نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’کرکٹ‘ اور ’راولپنڈی ایکسپریس‘ کا بھی استعمال کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…