لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ اکتوبر میں ختم ہورہا ہے اور اس کی جگہ نیا ٹیرف بنے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وضاحت دیتے ہوئے حماد اظہر نے بتایا کہ بجلی کی فی یونٹ کی قیمت میں اضافہ صرف 8 پیسے ہوگا۔