لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کے حمایت یافتہ رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کے حمایت یافتہ اراکین پنجاب اسمبلی کا گروپ کا ایک نظریاتی گروپ ہے اور یہ گروپ قومی اور صوبائی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کا حصہ ہے
اور پاکستان تحریک انصاف درپیش ایشوز کو اپنی پارٹی کے اندر ہی حل کر لیتی ہے۔ ایوان وزیراعلیٰ میں وزیراعلیٰ پنجاب سے جہانگیر ترین گروپ کی ملاقات سے چند گھنٹے قبل پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے گروپ کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کا مقصد صوبے میں تیزی لانا ہے۔ مگر گروپ کے ارکان کو بعض تحفظات در پیش تھے اور ان تحفظات پر وہ قومی اور پنجاب اسمبلی کے ایوان میں بھی آواز اٹھائیں گے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وفد کے ارکان وزیراعلیٰ پنجاب کو ان کی حامیوں کی نشاندہی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو ہم نے ووٹ دے کر وزیراعلیٰ بنایا ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہمیں ایم پی اے نہیں بنایا۔