منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

پنجاب حکومت اور جہانگیر ترین گروپ کے درمیان معاملات طے پا گئے

datetime 21  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کے حمایت یافتہ اراکین پنجاب اسمبلی کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان رنجش ختم کرنے کے سلسلے میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سمیت خود وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اہم کردار ادا کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا

دورہ لاہور اور لاہور ریجن میں واقعہ ایف آئی اے کے دفاتر کا دورہ اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی واضح رہے کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور ریجن ڈاکٹر رضوان جو جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کی فلور ملوں کے خلاف تحقیقات کر رہے ہیں سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے خصوصی ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات کے حوالے سے شیخ رشید نے جہانگرین ترین کے خلاف درج مقدمہ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا تھا۔دوسری جانب پنجاب اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگر ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے اراکین پنجاب اسمبلی کے ایک وفد نے گزشتہ روز ایوان وزیراعلیٰ میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی ملاقات کرنے والے جہانگیر ترین حمایت یافتہ اراکین پنجاب اسمبلی کے 7 رکنی وفد میں سعید اکبر نوانی، اجمل چیمہ، نذیر چوہان، عمر آفتاب، نعمان لنگڑیال، ذوار وڑائچ اور عون چودھری شامل تھے۔ ملاقات کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے خوشگوار موحول میں ملاقات ہوئی۔ وفد کے ارکان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپنے سینے پر ہاتھ رکھ کر مصافحہ کیا ملاقات میں وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور انہیں احساس دلانے کی کوشش کی کہ وہ پنجاب کی حکومت اپنے اراکین پنجاب اسمبلی سے مل کر چلانے کی بجائے وہ بیورو کریسی پر انحصار کر رہے ہیں۔ جس سے پنجاب کے عوام میں حکومت کا اعتماد کم ہوتا جا رہا ہے لہٰذا حکومت کو اپنی ساکھ بجانے کے لئے جمہوری اقدار پر چلتے ہوئے حکومت چلانا ہوگی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفد نے وزایراعلیٰ پنجاب پر جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین پر عائد مقدمات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے جہانگیر ترین گروپ کے وفد کو یقین دہانی کروائی کے وہ ان کے تحفظات اور مطالبات وزیراعظم تک پہنچائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ وفاقی یا صوبائی حکومت اپنے حمایت یافتہ اراکان اسمبلی کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سوچ بھی نہیں سکتی۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وفد کے اعزاز میں ایک پرتکلف ظہرانہ بھی دیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…