لاہور( آن لائن) پنجاب حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلائوکو روکنے کیلئیصوبے بھر میں لاک ڈائون میں 15 جون تک توسیع کانیا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے،
نوٹیفکیشن کے مطابق مارکیٹس کے کاروباری اوقات رات 8 بجے تک ہوں گے، ہفتہ اور اتوار کو تمام کاروبار ی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔ 24 مئی سے ریسٹورنٹس آوٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جون سے 150 افراد کی گنجائش کے ساتھ آئوٹ ڈور شادی تقریب کی اجازت ہوگی، تمام مزارات مکمل بند رہیں گے۔ دفاتر کو 50 فیصد سٹاف کے ساتھ کام کی اجازت ہوگی، بین الصوبائی ٹرانسپوٹ ہفتہ، اتوار کو مکمل بند رہے گی اور ٹرین سروس 70 فیصد مسافروں کے ساتھ جاری رہے گی، ما سک پہننے کی پابندی برقرار رہے گی۔