پیر‬‮ ، 13 اپریل‬‮ 2026 

’’ قصاب بےلگام گوشت کے منہ مانگے دام مقرر‘‘ بڑے اور چھوٹے گوشت کی نرخوں میں ہوشربا اضافہ قصابوں نے سرکاری ریٹ لسٹ ردی کی ٹوکری میں پھینک دی

datetime 21  مئی‬‮  2021 |

مکوآنہ (این این آئی )فیصل آباد بیلگام قصابو ں نیخودساختہ ریٹ مقرر کر لیے انتظامیہ نے چپ سادھ لی شہریوں کا حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹس عوام کو نہ صرف ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام دکھائی دے رہے ہیں بلکہ سرکاری نرخناموں پر اشیائے خورد و نوش کی فراہمی یقینی بنانا اس کے بس میں دکھائی نہیں دے رہا ہے

پرائس کنٹرول کمیٹیاں منظر سے غائب ہو چکی ہیں جس کی بنا پر بیلگام قصابوں نے خود ساختہ ریٹ مقرر کر رکھے ہیں قصا ب حضرات بڑا گوشت 600 روپے کلو اور چھوٹا گوشت 1200روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کرکے شہریوں کی بھی کھال اتار رہے ہیں قصابوں نے سرکاری ریٹ لسٹ ردی کی ٹوکری میں پھینک دی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ پرکشش مراعات اور تنخواہیں ہیں وصول کرنے والے پرائس کنٹرول کمیٹیاں مجسٹریٹ سرکاری نرخنا موں پر عمل درآمد کروانے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں ہیں اور شہریوں کو خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے حکومت کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ضلعی انتظامیہ زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی طور پر عوام کو ریلیف فراہم کریں اور من مرضی کے ریٹ وصول کرنے والے قصابوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…