جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

گوگل کانفرنس میں انقلابی ٹیکنالوجی اور ٹولز پیش کردیئے گئے

datetime 20  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سان فرانسسکو(این ین آئی) گوگل نے گزشتہ برس اپنی سالانہ ڈویلپر کانفرنس منسوخ کردی تھی لیکن اس سال منعقدہ سادہ کانفرنس میں اس نے کئی اہم ٹیکنالوجیز اور سہولیات کا تعارف پیش کیا ہے جو کسی بھی وقت ہمارے سامنے آسکتی ہیں۔ان میں سے چند اہم سہولیات اور ٹیکنالوجی کا تعارف پیش کیا جارہا ہے گوگل نے کہا ہے کہ وہ ایک نئے ویڈیو چیٹ سسٹم پر کام کررہا ہے جس

میں لوگ ایک دوسرے کو تھری ڈی (سہ ابعادی) انداز میں دیکھ سکیں گے اور گفتگو مزید حقیقی بن جائے گی۔ اسے ‘اسٹارلائن’ کا نام دیا گیا ہے جس میں ویڈیو چیٹ بہت حقیقی دکھائی دے گی۔عالمی وبا کے بعد ویڈیو کانفرنسنگ اور زوم جیسے پلیٹ فارم خاصے مقبول ہوئے ہیں لیکن اسی طرح زوم سے اکتاہٹ کے معاملات بھی سامنے آئے ہیں۔ اگرچہ یہ جلد پیش ہوجائے گی لیکن یاد رہے کہ اسٹارلائن کے لیے ایک سے زائد کیمرے درکار ہوں گے۔گزشتہ 14 ماہ سے ریموٹ ورک اور گھر سے کام کی غیرمعمولی بازگشت سنی گئی ہے۔ اس ضمن میں کئی ٹولز موجود ہیں لیکن اب بھی بہت سی سہولیات درکار ہیں۔ اسی ضرورت کے تحت گوگل نے کئی ایک ٹولز پیش کئے ہیں جو کام کو آسان بناتے ہیں۔ ان میں ایک اسمارٹ کینوس ہے جو ایک طرح کا پروجیکٹ میجنمنٹ پلیٹ فارم ہے۔ اس پر ایک سے زائد افراد منسلک ہوکر ایک پروجیکٹ پر کام کرتے ہوئے اپنا اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔اسمارٹ کینوس کی مدد سے کسی پروجیکٹ پر کام کا جائزہ بھی لیا جاسکتا ہے اور ہاتھوں ہاتھ پیشرفت سے بھی

آگہی حاصل کی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ گوگل میٹ کو جلد ہی گوگل ڈاکیومنٹس سے جوڑا جائے اس طرح گفتگو کے ساتھ ساتھ دستاویز کا تبادلہ بھی کیا جاسکے گا۔ اس طرح گفتگو کے ٹرانسکرپٹ اور تراجم بھی دیکھے جاسکتے ہیں جس کی سہولت گوگل پر پہلے سے ہی موجود ہے۔گوگل نے اینڈروئڈ 12 آپریٹنگ سسٹم میں انقلابی تبدیلیاں کی ہیں۔ اسے گوگل نے اپنی تاریخ میں سب سے بڑا

ڈیزائن چینج کہا ہے۔ اوپر ایک روشنی دی گئی ہے جو بتاتی ہے کہ کونسی ایپ کیمرہ اور مائیک استعمال کررہی ہے یعنی پرائیویسی کو بہت بہتر بنایا گیا ہے۔اس طرح اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی سوفیصد درست لوکیشن ظاہر نہ ہو بلکہ اطرافی موجودگی کا اظہار ہو تو اس کا آپشن بھی شامل کیا گیا ہے۔اب گوگل اے آئی ایپ کی بدولت، ناخن، بالوں اور جلد کی صورتحال کا بغور جائزہ لیا جاسکتا ہے۔

اگرچہ یہ کاسمیٹکس اور بناؤ سنگھار کے پس منظر میں بنائی گئی ہے۔ تاہم اس نے یورپ میں طبی ایپ کا سرٹیفکیٹ بھی حاصل کرلیا ہے۔ یعنی اگر جلد کا سرطان لاحق ہوجائے تو بہت حد تک یہ ایپ اس کی پیشگوئی کرسکتی ہے۔اس کے علاوہ گوگل نے اپنے پلیٹ فارم سے مختلف زبانوں کی شمولیت اور بہتری، اے آئی فوٹو البم اور دیگر سہولیات بھی پیش کی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…