بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

حضرت علیؓ نے فرمایا: غریبوں کے پاس بیٹھا کروکیونکہ اس سے تمہاری طاقت بڑھے گی،حضرت علی ؓ کے حکمت بھرے اقوال

datetime 20  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )حضرت علی ؓ نے فرمایا: غریبوں کے پاس بیٹھا کرو کیونکہ اس سے تمہاری طاقت بڑھے گی۔ حضرت علی رضی نے فرمایا : ہر اس دوست پر بھروسہ کرو جو مشکل میں تمہارے کام آیا ہو۔ حضرت علی رضی نے فرمایا : اگر تم اپنے علم پر مغرور ہوتو جہالت کے لئے یہی کافی ہے ۔ حضرت علی رضی نے فرمایا : کوئی تم سے

روٹھ جائے اور پھر وہی تم سے ملنے کو ترسے تو اسے کبھی کھونا مت کیونکہ وہ تم سے بہت زیادہ پیار کرتا ہے ۔ حضرت علی رضی نے فرمایا : کسی کے برا کہہ دینے سے نہ ہم برے ہوجاتے ہیں نہ اچھے اپنی زبان سے ہر شخص اپنا ظرف دکھاتا ہے دوسرے کا عکس نہیں ۔ حضرت علی رضی نے فرمایا : تجربہ انسان کو غلط فیصلے سے بچاتا ہے، مگر تجربہ غلط فیصلے سے ہی حاصل ہوتا ہے۔ حضرت علی رضی نے فرمایا : لوگوں سے اس طرح گھل مل جاؤ کے اگر مرجاؤ تو وہ تم پر روئیں اور اگر کہیں چلے جاؤ تو تمہارے آنے کے منتظر رہیں ۔ حضرت علی رضی نے فرمایا : جو حق سے منہ موڑتا ہے تباہ ہوجاتا ہے ۔ حضرت علی رضی نے فرمایا : جہاں بھی رہو خدا سے ڈرو ہمیشہ حق بات کہو اگرچہ تلخ ہو ۔ حضرت علی رضی نے فرمایا : تین چیزیں ایمان کو تباہ کردیتی ہیں امیروں کی محفل عورتوں کی صحبت جاہلوں سے بحث ۔ حضرت علی رضی نے فرمایا : ان لوگوں پر اعتبار کرو جو تمہاری تین باتیں بھانپ سکیں تمہاری

ہنسی میں پوشیدہ درد تمہارے غصے میں پوشیدہ پیار تمہاری خاموشی میں پوشیدہ وجہ ۔ حضرت علی رضی نے فرمایا : جس آدمی کی زبان خراب ہوجاتی ہے اس کا نصیب بھی خراب ہوجاتا ہے ۔ حضرت علی رضی نے فرمایا : کبھی کسی کو دکھ مت دو کیونکہ معافی مانگ لینے پر بھی دل مین درد باقی رہ جاتا ہے جس طرح دیوار میں سے کیل نکالنے پر بھی

سوراخ باقی رہتا ہے ۔ حضرت علی رضی نے فرمایا : کبھی بھی اپنی جسمانی طاقت اور اپنی دولت پر بھروسہ مت کرنا کیونکہ بیماری اور غریبی آنے میں دیر نہیں لگتی۔ حضرت علی رضی نے فرمایا : اپنا کردار بنانے میں اتنا مشغول ہوجاؤ کہ دوسرے پر تنقید کرنے کا وقت ہی نہ ملے ۔ حضرت علی رضی نے فرمایا : بچے کو جب کوئی تکلیف یا بیماری آتی ہے تو

اللہ اس بچے کی بیماری کے بدلے بچے کی ماں کے گناہ معاف فرماتا ہے ۔ حضرت علی رضی نے فرمایا : حق جہاں پر بھی ہو وہاں تک پہنچنے کے لئے شدید سختیوں میں بھی گھس جاؤ۔ حضرت علی رضی نے فرمایا : گھر میں غصہ ہونا گویا اسے ویران کرنا ہے ۔ حضرت علی رضی نے فرمایا : اپنے دوست کو اتنے ہی راز بتاؤ کہ کل کو اگر وہ تم سے

دشمنی پر آمادہ ہو تو وہ تمہیں کوئی نقصان نہ پہنچا سکے ۔ حضرت علی رضی نے فرمایا : اسے اپنا کوئی راز مت بتاؤ جس کا کوئی راز تمہارے پاس نہ ہو۔ حضرت علی رضی نے فرمایا : جب کوئی چیز اپنے والدین کو دو تو اس طرح دو جس طرح کوئی غلام اپنے آقا کے سامنے کوئی چیز پیش کرتا ہے۔ حضرت علی رضی نے فرمایا : یہ زندگی دو دن کی ہے ، ایک دن تمہارے حق میں اور دوسرے دن تمہارے مخالف جس دن تمہارے حق میں ہو اس دن غرور مت کرنا اور جس دن تمہارے مخالف ہو اس دن صبر کرنا۔ اللہ ہم سب کاحامی و ناصر ہو۔ آمین

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…