بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

یا رسول اللہﷺ قیامت کے دن آپکی شفاعت کا سب سے زیادہ حقدار کون ہوگا؟نبی کریم نے ابو ہریرہ ؓ سے فرمایا

datetime 20  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )حضرت موسیٰ ؑ نے اللہ تعالیٰ سے عرض کیا اے میرے رب مجھے ایسے کلمہ سے تلقین فرمائیے کہ جس کے ذریعہ میں آپ سے دعا مانگوں اور آپ سے ہم کلامی کا شرف حاصل کروں ۔اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا اے موسیٰ کہو لاالہ الااللہ محمد الرسول اللہ موسیٰ ؑ نے عرض کیا سبھی لوگ یہی کلمہ پڑھتے ہیں اللہ تعالیٰ نے فرمایا اگر

سات آسمان اور زمین ایک طرف ہوں اور کلمہ طیبہ دوسری طرف تو کلمہ طیبہ کا پلڑا بھاری ہوگا۔حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ آنحضرتﷺ سے میں نے سوال کیا یا رسول اللہﷺ قیامت کے دن آپکی شفاعت کا سب سے زیادہ حقدار کون ہوگا۔ آپﷺ نے فرمایا ابو ہریرہ ؓ میں جانتا تھا کہ تجھ سے پہلے کوئی یہ بات مجھ سے نہیں پوچھتا ۔ کیونکہ میں دیکھتا ہوں کہ تجھے حدیث سننے کی کتنی حرص ہے ۔ سب سے زیادہ میری شفاعت کا نصیب ہونا اس شخص کیلئے ہوگا جس نے اپنے دل سے خلوص کیساتھ کلمہ طیبہ پڑھا ہوگا۔حضرت اوس بن مالک ؓ سے روایت کہ رسول کریمﷺ نے فرمایا میرے رب کی جانب سے میرے پاس فرشتہ آیا ۔ اس نے مجھے اللہ تعالیٰ کی طرف سے دو باتوں میں سے ایک بات چن لینے کا اختیار دیا یا تو میری آدھی اُمت جنت میں داخل ہوجائے یا پوری اُمت کیلئے شفاعت کا حق مجھے حاصل ہوجائے ۔ میں نے شفاعت کو پسند کیا ۔شفاعت ان لوگوں کیلئے جو اس حال میں فوت ہوئے کہ اللہ تعالیٰ کے

ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتے ہوں۔حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ میں نے رسو ل کریمﷺ کے پیچھے سوار تھا آپﷺ نے فرمایا اے لڑکے اللہ کے احکامات کی حفاظت کرواللہ تعالیٰ تمہاری حفاظت کرے گا ۔اللہ تعالیٰ کےحقوق کی حفاظت کرو تو اللہ تعالیٰ کو اپنے ساتھ پاؤ گے جب تم سوال کا اراد ہ کروتو اللہ تعالیٰ سے سوال کرو اگر مدد طلب

کرنی ہو تو اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کرو۔یقین کرو کہ بلفرض تمام مخلوق اگر تمہیں فائدہ پہنچانے کیلئے جمع ہوجائیں ۔ تو تمہیں اسی قدر ہی فائدہ پہنچا سکتی ہے جس قدر اللہ تعالیٰ نے تمہارے مقدر میں لکھ دی ہے ۔ جس نے کلمہ طیبہ پڑھا اس کے دل میں جو برابر بھلائی ایمان ہو تو وہ ایک دن ضرور دوزخ سے نکلے گا ۔ جس نے کلمہ طیبہ پڑھا اس کے دل میں گیہوں برابر

بھلائی ہو تو وہ ایک نہ ایک دن ضرور دوزخ سے نکلے گا۔جس نے کمہ طیبہ پڑھا اس کے دل میں ذرا چیونٹی برابر بھلائی تو وہ ایک نہ ایک دن ضرور دوزخ سے نکلے گا۔ آپﷺ نے فرمایا اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے ۔اللہ تعالیٰ کے سوا کسی اور ذات کے معبود نہ ہونے اور محمدﷺکے اللہ کے رسول کی گواہی دینا نماز پڑھنا زکوٰۃدینا اور رمضان کے روزے رکھنا اس حدیث کو امام بخاری نے روایت کیا ہے ۔آپﷺ نے فرمایا سب سے بہتر بات جو میں نے اور مجھ سے پہلے والے نبیوں نے کہی وہ یہ ہے کہ ایک اللہ کے سوا کوئی اور معبو د برحق نہیں اور نہ ہی اللہ کا کوئی شریک ہے ۔ ساری بڑائی اسی کیلئے ہے وہ ہرچیز پر قدرت رکھتا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…