بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آج تک پتا نہیں چلا یہ کہاں سے کیوں اور کیسے آئے؟ کوئی شخص آج شہزاد اکبر سے محفوظ نہیں، راجہ ریاض برس پڑے

datetime 19  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف جہانگیر ترین گروپ کے اہم رہنما اور رکن قومی اسمبلی راجا ریاض نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر برس پڑے اور کہا ہے کہ کوئی شخص آج شہزاد اکبر سے محفوظ نہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ شہزاد اکبر ہر چیز کررہے ہیں، ہر چیز میں اْن کی

کارکردگی اور کام نتیجہ صفر بٹا صفر ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی شخص آج شہزاد اکبر سے محفوظ نہیں، آج تک پتا نہیں چلا یہ کہاں سے کیوں اور کیسے آئے؟ یہی ہیں جو سب کچھ کررہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شہزاد اکبر نے اب تک جتنے کیس بنائے، چاہے وہ ن لیگ یا ق لیگ یا پی ٹی آئی کے خلاف تھے، وہ سب جھوٹے ثابت ہورہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب کے بنائے گئے کیسز واپس ہورہے ہیں، ان میں ملزمان کی ضمانتیں ہورہی ہیں۔راجا ریاض نے کہا کہ میں شہزاد اکبر سے کہوں گا کہ انہوں نے اگر کچھ کرنا ہے، تو اگلا بندہ ایسا پکڑیں، جس سے کچھ برآمد ہوجائے۔انہوں نے کہاکہ شہزاد اکبر جو کررہے ہیں، چاہے وہ ن لیگ ، ق لیگ یا پی ٹی آئی کے خلاف ہے، اس میں سازش ہے، ہم کہیں گے کہ وزیراعظم سازشی لوگوں سے بچیں، یہ غلط فہمیاں پیدا کررہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اب یہ حدیبیہ پیپر مل کیس اٹھاکر لائے ہیں، اس میں بھی انہیں شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے بڑی محنت سے پی ٹی آئی بنائی ہے، شہزاد اکبر اس کا جو حال کررہے ہیں، خدا کے لیے رحم کریں۔راجا ریاض نے کہا کہ جہانگیر ترین پر ایف آئی آرز اسلام آباد سے بناکر بھیجی گئیں، پنجاب حکومت نے ترین گروپ کے ایم پی ایز کے خلاف کارروائیاں کیں۔انہوں نے کہا کہ

جہانگیر ترین گروپ کیایم پی ایز نے کہا ہمیں گروپ کا اعلان کرناچاہیے، ہمارے خلاف پنجاب حکومت نے انتقامی کارروائی شروع کی ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھاکہ وفاق میں ہمیں پارلیمانی لیڈر کی ضرورت نہیں، سعید اکبر نوانی پنجاب اسمبلی میں جہانگیر ترین گروپ کے پارلیمانی لیڈر ہوں گے۔اْن کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نے میٹنگ میں

کہا تھا وفاق یا صوبائی حکومت سے کسی قسم کی ناانصانی نہیں ہوگی، عمران خان نے کہا کہ گروپ بنانا کوئی ایسی بات نہیں، آپ پی ٹی آئی کا حصہ ہیں۔راجا ریاض نے کہا کہ ہمیں وفاق سے کوئی شکایت نہیں وزیراعظم نے وفاق کی حد تک وعدہ پورا کیا، عمران خان نہ سازشی اور نہ ہی انتقامی کارروائی کرنے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ

ہم شریف لوگ ہیں ہمیں اگر اس طرح نشانہ بنایا جائے تو ہم کیا کریں؟ دراصل کچھ لوگوں نے عمران خان کے اردگرد جال بن لیا، یہ مختلف لوگوں کونشانہ بنارہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ن لیگ والے بھی کہتے ہیں رنگ روڈ کا سارا کیس شہزاد اکبر نے لکھا ہے، اس اسکینڈل میں زلفی بخاری، غلام سرور سمیت دیگر سیاستدانوں کا نام آرہا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…