اگر سعودی عرب نے ایسٹرازینیکا اور فائزر ویکسین کی شرط رکھی تو کیا پاکستانی عازمین حج کرسکیں گے؟حکام نے واضح کردیا

19  مئی‬‮  2021

ریاض، اسلام آباد (این این آئی)سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستانی حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کورونا ویکسی نیشن کی وجہ سے کسی پاکستانی کے حج سے محروم رہنے کا امکان نہیں۔

پاکستانی حکام کے مطابق اگر سعودی عرب نے ایسٹرازینیکا اور فائزر ویکسین کی شرط رکھی تب بھی پاکستانی عازمین حج کرسکیں گے، پاکستان کے پاس ایسٹرازینیکا ویکسین کی لاکھوں خوراکیں موجود ہیں ،مزید ایسٹرازینیکا اور فائزر ویکسین اگلے مہینے ملنے کی توقع ہے۔پاکستانی حکام کے مطابق غیر ملکیوں کیلئے حج پالیسی کا اعلان ابھی نہیں ہوا اور حاجیوں کیلئے ویکسی نیشن سے متعلق خبریں صرف افواہیں ہیں، غیر ملکیوں کیلئے حج پالیسی کا اعلان 27 مئی کو متوقع ہے۔دوسری جانب این سی اوسی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں 2 لاکھ 12 ہزار 525 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں 2 لاکھ 12 ہزار 525 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی، این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں ابتک 47 لاکھ 45 ہزار 378 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…