اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

قبلہ اول پر یلغار اسلام پر حملہ ہے ،پاکستان نے بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 17  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیلی کی کارروائیوں کیخلاف ترکی ، فلسطین اور سوڈان کے وزرائے خارجہ کے ساتھ نیویارک جاکر پاکستان کے عوام کی ترجمانی کریں گے،قبلہ اول پر یلغار اسلام پر حملہ ہے ،مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر بالکل آنچ نہیں آنے دیں گے ،پاکستان اسلامی

ممالک کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے،سلامتی کونسل کے فیصلوں پر ویٹو کیا جاسکتا ہے ،جنرل اسمبلی میں کوئی ویٹو نہیں کرسکتا، امید ہے یورپین یونین کے ممالک انسانیت کیلئے اپنی ایک موثر آواز بلند کرینگے ،اشرف غنی ایک طرف پاکستان سے مطالبہ اور مدد طلب کرتے ہیں دوسری طرف آپ کے کارندے پاکستان پر تہمتیں لگاتے ہیں ،خدارا فیصلہ کیجیے کہ آپ چاہتے کیا ہیں؟،امریکہ فی الفور سیز فائر کراسکتا ہے،امریکہ تنہا جو کردار ادا کرسکتا ہے وہ کوئی اور نہیں،اپوزیشن لیڈرکی تجویز پر اتفاق کرتے ہیں ،جمعہ کو قوم کو آواز دے رہے ہیں فلسطینیوں کے ساتھ پرامن اور شائستہ طریقے سے اظہار یک جہتی کریں۔ پیر قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان دیگر اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔سلامتی کونسل کے فیصلوں پر ویٹو کیا جاسکتا ہے لیکن جنرل اسمبلی میں کوئی ویٹو نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا میں مسائل کو دبانا اتنا آسان بھی نہیں ہے۔  شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیلی کی کارروائیوں کیخلاف ترکی ، فلسطین اور سوڈان کے وزرائے خارجہ کے ساتھ نیویارک جاکر پاکستان کے عوام کی ترجمانی کریں گے،قبلہ اول پر یلغار اسلام پر حملہ ہے ،مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر بالکل آنچ نہیں آنے دیں گے ،پاکستان اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…