منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

شہباز شریف، عمران علی پر منی لانڈرنگ الزامات نہیں لگائے برطانوی اخبارڈیلی میل کا اعتراف

datetime 25  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آئی این پی)برطانوی اخبار ڈیلی میل کے وکلا ء نے برطانوی عدالت میں اعتراف کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور عمران علی پر منی لانڈرنگ کے الزامات نہیں لگائے۔ نجی ٹی وی کی

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانوی عدالت کے مطابق ڈیلی میل کے مضمون میں لکھے گئے الفاظ شہباز شریف کی ہتک عزت کا باعث تھے۔جسٹس میتھیو نکلین نے کہااخبار کے مضمون کا مرکز شہباز شریف تھے جبکہ عمران علی کے بارے میں لکھا گیا کہ انہیں زلزلہ زدگان فنڈ سے ایک ملین پانڈ ملے اور اخبار کے مطابق اس رقم کا عمران علی کوعلم تھا کہ یہ غبن شدہ پیسہ ہے۔ جسٹس نکلین نے کیس کیلئے چیز لیول ون کا تعین کیا جس کا مطلب سنگین درجے کی ہتکِ عزت ہے اور اب اخبار کو لگائے گئے الزامات کے ثبوت دینا ہوں گے۔جسٹس نکلین نے ریمارکس دیے کہ اخبار نے سلیمان شہباز کی تردید غیر واضح طریقے سے شائع کی۔خیال رہے 14جولائی 2019 ء کو برطانوی اخبار ڈیلی میل نے دعویٰ کیا تھا سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے خاندان نے زلزلہ متاثرین کو ملنے والی برطانوی امداد میں چوری کی، شہباز دور میں برطانوی امدادی ادارے نے لگ بھگ 50 کروڑ پاؤنڈ پنجاب کو د یئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…