کراچی(این این آئی)مہنائی میں اضافے کا تسلسل جاری ،بجٹ کے بعد دوسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں 0.15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں بجٹ کے بعد دوسرے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.15 فیصد اضافہ ہوا، 14 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں۔۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ٹماٹر 17 روپے فی کلو, آ ٹے کا 20 کلو تھیلا ساڑھے 4 روپے مہنگا ہوا۔ ایل پی جی
کا گھریلو سلنڈر 16 روپے مہنگا ہوا۔مہنگائی کے حوالے سے ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کی جانے والی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سرخ مرچ پاڈر کی قیمت میں 11 کا اضافہ ہوا۔ حالیہ ہفتے میں تازہ دودھ,گوشت,چاول,آلو,پیاز بھی مہنگے ہوئے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے میں 7 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی، ایک ہفتے میں چکن برائلر 9 روپے فی کلو سستی ہوئی، دال مونگ 8 روپے، دال ماش 3 روپے فی کلو سستی ہوئی، ایک ہفتے میں 30 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔