سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک) سرکاری و پرائیویٹ مسافر گاڑیوں میں مسافروں کی آمدو رفت 60 فیصد تک کم ہوگئی کرونا وائرس کی وجہ سے ٹرینوں کیساتھ ساتھ پرائیویٹ مسافر گاڑیوں پر بھی مسافروں کا رش نہ ہونے کے برابر ہے گاڑیوں کی
بندش کے خوف سے لوگوں کی کثیر تعداد نے ٹرینوں اور مسافر بسوں، ویگنوں میں سفر کم کردیا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیکسی ڈرائیوروں نے اپنے نرخ بڑھا دیئے اور لوگوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کرایوں میں 50 فیصد تک اضافہ کردیا لوگ پرائیویٹ گاڑیوں پر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔