لالہ موسیٰ (این این آئی )سسرال سے روٹھ کر میکے آنے والی ماہ جبین اپنے ہی بھائی کے ہاتھوں قتل ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گلیانہ کے گاؤں موضع مکووال میں ماہ جبین دختر محمد سلیم قوم راجپوت جو کہ اپنے سسرال والوں سے ناراض ہو کر میکے رہ رہی تھی گھریلو ناچاقی کی بنا پر
اس کے اپنے ہی بھائی نے فائر نگ کر کے مار موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا۔مقتولہ ماہ جبین کی عمر 25 سے 26 سال بتائی جا رہی ہے ۔مقتولہ کی شادی موضع بھروٹ میں ہوئی تھی ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ گلیانہ پولیس موقع پر پہنچ گئی او لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال پہنچادیا ۔