لاہور( این این آئی )یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے وزیراعظم ریلیف پیکج پر عملدرآمد کا آغاز ہو گیا ہے، حکومت کی جانب سے مختلف اشیائے خورونوش پر ریلیف دیا گیا ہے تاہم بعض یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء نہ پہنچنے کی شکایات ہیں۔وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے خوردونوش پر سبسڈی کے لئے 6ارب روپے جاری کئے گئے ہیں۔وزیراعظم ریلیف پیکج کے ذریعے چینی پر
7 روپے، دالوں پر 10 روپے، چاول پر 12 اور گھی پر 20 روپے کلو تک سبسڈی دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چینی کی قیمت 75 روپے سے کم کرکے 68 روپے، سفید چنا 10 روپے سستا ہو کر 125 روپے اور ٹوٹا چاول 12 روپے کمی کے ساتھ 76 روپے میں جبکہ گھی 170 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا۔دوسری جانب رواں ہفتے پیکج پر عملدرآمد سے قبل یوٹیلٹی سٹورز پر گھی کی قیمت 165 سے بڑھ کر 190 روپے، چاول 30 روپے جبکہ دالیں 24 روپے کلو تک مہنگی کی گئیں ہیں۔