کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان میں دھماکہ ،2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ۔پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے میکانگی روڈ پر دھماکا رش والے علاقے میں گاڑی کے قریب ہوا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ دھماکے میں زخمی افراد کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ 2افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔ دھماکے میں 12سے زائد افراد
زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوراً طبی امداد دی جارہی ہیں ۔ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور طبی عملے کو فوری طلب کیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت ابھی تک پتہ نہیں چل سکی تاہم معلوم کیا جارہا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں جائےوقوعہ پر پہنچ چکیں ہیں اور سیکیورٹی فورسز نے متاثرہ علاقے کو اپنے گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں ہیں ۔