اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

موبائل فون کا زیادہ استعمال کون لوگ کرتے ہیں؟ کیا آپ بھی اس کا شکار ہیں؟جدید تحقیق میں حیرت انگیز انکشافات

datetime 1  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اگرآپ اپنے موبائل فون کا با ر بار جائزہ لیتے ہیں اور وقت کا بڑا حصہ اس پر خرچ کرتے ہیں تو آپ جذباتی طورعدم استحکام اور اداسی کا شکار ہیں۔ امریکی یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق موبائل فون کا زیادہ استعمال ایک لت کی طرح ہیاور جو افراد موبائل فون کا زیادہ استعمال کرتے ہیں

وہ دیگر افراد کے مقابلے میں زیادہ افسردہ اور جذباتی مزاج کے حامل ہوتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نوجوان اوسطاً دن میں 95 منٹ میسج کرنے،49 منٹ ای میل اور 39 منٹ موبائل پر فیس بک چیک کرنے میں گزارتے ہیں جبکہ کچھ نوجوان دن میں 10 گھنٹے تک بھی موبائل فون پر ضائع کردیتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق موبائل فون کا مستقل استعمال جذباتی عدم استحکام کی نشانی ہے اورایسیافراد خود کو مصروف رکھ کر اپنیموڈ کوخوشگوار بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ عام طور پر شرمیلیافراد اپنے جذبات کے اظہار کے لئے موبائل فون کا سہارا لیتے ہیں، موبائل فون پر پیغامات پڑھنا،ای میل بھیجنا،ٹوئٹ کرنا وغیرہ خود کودن بھر کی پریشانیوں سے دور کرنے کا بہانہ ہوسکتا ہے۔ لیکن یاد رکھیں کہ یہ مصروفیت ا?پ کے لئے تودلچسپ ہوسکتی ہے تاہم اس کے نتیجے میں ا?پ کے دوستوں اور قریبی افراد سے تعلقات میں دراڑیں بھی پڑ سکتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…