منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ، حکومت کو پارلیمنٹ میں دوتہائی اکثریت کی ضرورت پڑے گی یا نہیں؟سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 1  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا ہے کہ آئین میں کم سے کم چھیڑ چھاڑ کرنی چاہیے، آرٹیکل 240کے ہوتے ہوئے آئین میں ترمیم کی ضرورت نہیں۔سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے کہا کہ یہ نہیں کہنا چاہیے

دستاویزمیں تبدیلی عدالت کے کہنے پر ہے، آئین کے اندر جو چیزیں لکھ دی جاتی ہیں وہ طے ہوجاتی ہیں، آئین میں ہر چیز کا تذکرہ نہیں ہوتا۔سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا کہ آئین میں ہر چیز کا جواب ڈھونڈنیکا طریقہ ہوتاہے، آئین میں کم سے کم چھیڑچھاڑکرنی چاہئے، آرٹیکل 240کے ہوتے ہوئے آئین میں ترمیم کی ضرورت نہیں، آرٹیکل 240آپ کو ایکٹس میں ترامیم کے راستے بتاتا ہے۔اشتر اوصاف نے کہا ایکٹ میں ترمیم کیلئے دوتہائی اکثریت کی ضرورت نہیں، ملٹری کورٹس کیلئے آئین میں ترمیم کرناپڑی تھی، جس طرح سمری بنائی گئی اور ٹمپرنگ کی گئی دکھ ہوا ہے، یہ معاملہ توپاک فوج کے سپہ سالار کا ہے۔انہوں نے کہاکہ آرٹیکل 240ملازمت کے قوانین اور تعیناتی کی وضاحت کرتاہے، نیب ایک اہم ادارہ ہے مگر اس سے متعلق تمام قوانین موجود نہیں۔سابق اٹارنی جنرل نے کہا کہ 5سال پہلے کہا تھا ایسے قوانین میں بہتری کی ضرورت ہے۔  سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا ہے کہ آئین میں کم سے کم چھیڑ چھاڑ کرنی چاہیے، آرٹیکل 240کے ہوتے ہوئے آئین میں ترمیم کی ضرورت نہیں۔سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے کہا کہ یہ نہیں کہنا چاہیے دستاویزمیں تبدیلی عدالت کے کہنے پر ہے، آئین کے اندر جو چیزیں لکھ دی جاتی ہیں وہ طے ہوجاتی ہیں، آئین میں ہر چیز کا تذکرہ نہیں ہوتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…