جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کی وجہ اصلاحات نہیں ،پاکستان تمام علاقائی ممالک کی نسبت ایسا کیا کررہاہے جس کی وجہ سے خسارہ کم ہوا؟حیرت انگیز انکشاف

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی خو ش آئند مگر وقتی ہے۔خسارے میں کمی کی وجہ اصلاحات نہیں ہیں بلکہ پاکستان کی جانب سے تمام علاقائی ممالک سے زیادہ سود کی ادائیگی ہے

جسکی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کار اپنا سرمایہ پاکستان میں جمع کروا رہے ہیں اور شرح سود کم ہوتے ہی وہ اپنا سرمایہ نکال لیں گے۔اسکے علاوہ ٹیلی کام کمپنیوں نے بھی اپنے لائسنسوں کی تجدید کے لئے بھاری فیسیں جمع کروائی ہیں جبکہ درامدات کی حوصلہ شکنی اور اقتصادی سرگرمیوں میں کمی کی وجہ سے تیل کی درامد میں بھی کمی واقع ہوئی ہے جس سے زرمبادلہ کی بچت ہوئی ہے۔برامدات میں بھی معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے مگر وہ کسی خاص اہمیت کی حامل نہیں ہے۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ ماہ کے کرنٹ اکاؤنٹ اعداد و شمار خوش آئند ہیں کیونکہ چار سے بعد پہلی بار ملک خسارے سے نکل کر سرپلس میں آ گیا ہے مگر ان میں حکومت کی پالیسیوں سے زیادہ حالات کا دخل ہے اورحکومت نے جیسے ہی اقتصادی استحکام کے بجائے معاشی ترقی کا راستہ اختیار کیا یہ خسارہ دوبارہ بڑھنا شروع ہو جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ مالی سال کے دوران ٹیکسوں کے ہدف کے مقابلہ میں وصولیوں میں ساڑھے چھ سو ارب روپے تک کمی ممکن ہے جس کا سارا بوجھ ایک بار پھر غریب عوام پر منتقل کیا جائے گا۔ خسارہ کی سزا عوام کو دینے کے لئے کسی بھی وقت منی بجٹ لایا جا سکتا ہے۔#/s#



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…