منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

مدینے کی ریاست ضروربناؤلیکن پہلے مدینے والے جیسا تو بن جاؤ، شعیب اخترکی شدید تنقید، کھری کھری سنادیں

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) مایہ نازسابق کرکٹراور دنیا کے تیزترین فاسٹ باؤلرشعیب اختر نے کہا ہے کہ مدینے کی ریاست ضروربناؤ،پہلے مدینے والے جیساتو بنو، ہمیں 70سالوں میں کوئی کام کا بندہ نہیں ملا،میں یہ نہیں کہتا کہ چھڑی ہلانے سے سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا لیکن کوئی روڈ میپ تو دکھا دو۔

انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمیں 70سالوں میں کوئی کام کا بندہ نہیں ملا، عمران خان کی حکومت توابھی چل رہی ہے، ان کی مدت پوری ہوگی تو ان پر بھی بات کریں گے، ابھی تک توکوئی روڈمیپ بھی نہیں ہے۔کوئی کام کا بندہ نہیں جس نے کہا ہو کالاباغ ڈیم بنادیتے ہیں، مشرف بناسکتا تھا اس کے پاس طاقت تھی۔انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک کی طرح ترقی یافتہ بننے کیلئے قوم کہاں سے لائیں گے؟ اللہ معاف کرے یہاں تو ریڑھی والے سے لے کروزیراعظم تک سب چور ہیں۔دن میں اگر 100بار جھوٹ بولتے ہو، لیکن کوئی ایک کام بھی کردکھا دیں۔ قوم پہلے پٹتی ہے، مٹی سے مٹی ہوتی ہے پھر ہیرانکلتا ہے۔مکہ کے جیالوں سے کوئی بڑا آک تک نہیں دیکھا، پہلے ان کی نقل توکرو، مدینے کی ریاست ضروربنائیں لیکن پہلے مدینے والے جیسابن کر تودکھاؤ۔یہ میں بڑی بات کہہ رہا ہوں۔ مدینے کی ریاست ایسے نہیں بنی، مدینے والے نے اپنی ذات میں اسلام سے بنائی۔ان کا ابوسفیان کو معاف کرنا تودیکھو، اولادیں کٹ گئیں، کسی کو کچھ کہا ہی نہیں۔ ان کی طرح کی خصوصیات لانی پڑے گی۔میں یہ نہیں کہتا کہ چھڑی ہلانے سے سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا لیکن کوئی روڈ میپ تو دکھا دو۔ کوئی باہر سے دماغ ہی لے آؤ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے زیادہ خوبصورت جگہ اور ٹیلنٹ پوری دنیا میں نہیں دیکھا۔شعیب اختر نے کہا کہ غلط کو غلط اور ٹھیک کو ٹھیک کہو۔ نوازشریف، زرداری، مریم نواز، شیخ رشید ان کی جتنی جدوجہد ہے اس کو مانیں تو سہی۔ پاک فورسز کی بڑی جدوجہدقربانیاں ہیں۔غلطیاں بھی ہوئی ہوں گی۔#/s#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…