منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

بیرون ملک سے ایک فون فری لانے کی اجازت،بڑی خبر سنادی گئی

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سفارش کی ہے کہ بیرون ملک سے ایک فون فری لانے کی اجازت ہونی چاہئے۔سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس سینیٹر روبینہ خالد کی زیر صدارت ہوا جس میں رحمن ملک نے کہا

کہ بیرون ملک سے سٹوڈنٹس کو ایک موبائل فون لانیکی اجازت ہونی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ اگر سمگلنگ والاایک کنٹینر پکڑ لیں گے تو چار لاکھ افراد کی ڈیوٹی ادا ہوجائے گی۔ممبر کسٹمز ایف بی آر نے بتایاکہ کمرشل امپورٹس اور زاتی استعمال کے لئیموبائل فیس کم کردی ہے۔ رحمن ملک نے کہاکہ آئی پیڈ پر کسٹمز ڈیوٹی وصول نہیں کی جاتی جو زیادہ مہنگا ہے۔ چیئر پرسن قائمہ کمیٹی نے کہاکہ ملک صاحب وہ کام نہ کریں کہ نمازیں بخشوانے گئے تھے روزے گلے پڑ گئے۔انہوں نے کہاکہ ایسا نہ ہو کہ آئی پیڈ اور ٹیبز پر بھی ٹیکس لگ جائے۔ ممبر ایف بی آر نے کہاکہ 2018 میں ایک کروڑ درآمد کردہ موبائلز سے 28ارب 80 کروڑکا ریونیو حاصل ہو۔ انہوں نے کہاکہ رواں سال چار ماہ میں 67 لاکھ موبائلز کی درآمد سے 15 ارب ٹیکس وصول کرچکے ہیں۔ رحمن ملک نے کہاکہ حیدری صاحب ایک اہم ایشو چل رہا آپ کی توجہ درکار ہے۔ سینیٹر غفور حیدری نے کہاکہ ہم تو آپ ہی کی طرف متوجہ ہیں،ابھی تک آزادی مارچ دماغ سے نہیں اترا۔ سینیٹر تاج آفریدی نے کہاکہ ڈیوٹی معاف کرانے پر ضد نہیں کرنی چاہئے۔بیرون ملک سے ایک فون فری لانے کی اجازت ہونی چاہئے۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی بھی بیرون ملک سے ایک فون فری لانے کی حمایت۔ سیکرٹری انفارمیشن نے کہاکہ بیرون ملک سے ایک فون فری لانے کی اجازت ہونی چاہئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…