جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

تحفظ ناموس رسالت ایکٹ میں ترمیم،حکومت ایسا سوچ بھی نہیں سکتی قوم مطمئن رہے، تحفظ ناموس رسالت کی خاطر ہماری جانیں بھی حاضر ہیں، وفاقی وزیر مذہبی امور نے دل موہ لئے

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)تحفظ ناموس رسالت کی خاطر ہماری جانیں بھی حاضر ہیں، حضور رحمت عالم ؐ پوری دُنیا کیلئے رحمت بن کر آئے، حضور کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مذہبی اُمور ڈاکٹر پیر محمد نورالحق قادری نے آستانہ عالیہ قادریہ چشتیہ ڈاک اسماعیل خیل کے زیر اہتمام سالانہ رحمت اللعالمین کانفرنس کے اختتامی نشست میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت ممتا ز روحانی شخصیت حضرت پیر شمس الامین پیر آف مانکی شریف نے کی۔

جبکہ تقریب میں سابق گورنر خیبر پختونخواہ انجنئیر اقبال ظفر جھگڑا، سابق وفاقی وزیرمحمد اعجاز الحق،حضرت پیر حافظ عبدالمالک قادری، حضرت پیر رحمت کریم قادری چشتی، حضرت شیخ القرآن مولانا فضل سبحان قادری، اراکین اسمبلی، معززین علاقہ، سینکڑوں علمائے کرام ومشائخ عظام اور ہزاروں عقید ت مندوں نے شرکت کی۔ ڈاکٹر پیر محمد نورالحق قادری نے کہا کہ حضور ﷺ ہم سب کے نبی ہے پوری دُنیا کے مسلمانوں کیلئے یکساں طور پر عقیدت اور محبت کے مرکز ہیں ہر کوئی آپ کے ناموس اور رکھوالی ہے۔کسی ایک مسلمان کو آپﷺ کی ذات پر دعویٰ کا حق نہیں پہنچتا۔ ڈاکٹر پیر محمد نورالحق قادری نے کہا بعض ناعاقبت اندیش لوگ تحریک انصاف حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کررہے ہیں کہ خدانخواستہ ہماری حکومت تحفظ ناموس رسالت ایکٹ میں ترمیم کرنے کی کوشش کررہی ہے میں پوری ذمہ داری سے قوم کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے یقین دلاتا ہوں کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ایساکرنا تو دور کی بات ہے تحریک انصاف کی حکومت ایسا سوچ بھی نہیں سکتی قوم مطمئن رہے ہم ناموس رسالت ؐ اور ختم نبوت کے محافظ ہیں۔ ہمارے لئے سب سے پہلے اسلام اور اسلامی اقدار کا تحفظ ہے اُسکے بعد دُنیاوی سیاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ پاکستان کو فلاحی اسلامی ریاست بنائیں ریاست مدینہ کے طرز پر پاکستان کو ایک ایسی مثالی ریاست بنائی جائے جو پوری دُنیا کے سامنے ایک مثال ہو۔ انہوں نے کہا کہ میں سیاسی جماعتوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ بے شک ہمارے حکومت پر مثبت تنقید کرے جس کا ہم خیرمقدم کرینگے اور ہر جمہوری حکومت کیلئے مثبت تنقید ضروری ہوتی ہے تاکہ حکومت اپنی اصلاح کرسکیں۔ لیکن جھوٹی پروپیگنڈوں کا سہارا لیکر بے سروپا الزامات نہ لگائیں۔ ایسے الزامات جن کا ہم نے سوچا بھی نہیں ہمارے سر تھونپ دئیے جاتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر پیر آف مانکی شریف پیر شمس الامین قادری نے ملک کی استحکام اور سلامتی کیلئے اجتماعی دُعا کرائی۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…