کراچی (آن لائن) سکھن تھانے میں پولیس اہلکار نے سرکاری ایس ایم جی سے گولی چلاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا‘متوفی پولیس اہلکار فیصل پٹھان چالیس روزہ چھٹی کے بعد مقتول کا آج پہلا دن تھا تھانے میں صبح وضو خانے کے پاس سرکاری ایس ایم جی سے پیشانی میں گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔متوفی پولیس اہلکار کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور عینی شاہد پولیس اہلکار کا کہنا ہے کے مقتول میرے ساتھ واش روم تک آیا میں واش روم میں تھا مجھے فائر کی آواز آئی۔میں فوری واش روم سے
باہر نکلا متوفی تڑپ رہا تھا فائر کی آواز سنتے ہی دیگر پولیس اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے۔اسی دوران پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا لاش کوپولیس کارروائی کے لئے ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا پولیس کا کہنا ہے کے ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی معلوم ہوتا ہے اہل خانہ نے ابتدائی بیان دیا ہے کے مقتول اہلکار نے گھر سے ڈیوٹی پر آنے سے قبل والدہ اور والد سے معافی مانگی تھی پولیس مقتول کی خود کشی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہی ہے۔