اسلام آباد(آن لائن)سابق وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ہم سپریم کورٹ کی معاونت کررہے ہیں ججز کو مطمئن کرنے کی بھرپورکوشش کی ہے اٹارنی جنرل ا نور منصور خان اور شہزار اکبر کی معاونت سے تکنیکی خامیاں دور کرلی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کیمطابق سابق وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ آرمی چیف زبردست انسان ہیں وہ کسی قسم کی یقین دہانی نہیں مانگ رہے۔ حکومت نے ماضی کی طرح اب بھی آرمی چیف کی توسیع کی تھی۔ ا
نہوں نے کہا کہ آرمی ایکٹ انگریز کے دور کا ہے کچھ چیزیں پرانی ہیں جبکہ ترامیم ہوئی ہیں۔ فروغ نسیم نے کہا کہ اٹارنی جنرل انور منصور اور معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کی مشاورت سے معاملے میں تکنیکی خامیاں دور کرلی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ججز کو مطمئن کرنے کی کوشش کی ہے۔ سپریم کورٹ کے ججز نے بھی کہا ہے کہ وہ بھی یہ معاملہ جاننا چاہتے ہیں۔ ہم سپریم کورٹ کی معاونت کررہے ہیں۔