جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

مسلمانوں کے حراستی مراکز پررکھے جانے پر بنائی گئی ٹک ٹاک لڑکی کی ویڈیو وائرل، فیروزہ نامی لڑکی کا حیران کن انکشاف

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)امریکہ میں ایک نوجوان لڑکی کی جانب سے چین میں مسلمانوں کوحراستی مراکزمیں رکھے جانے پر بنائی گئی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔یہ ویڈیو ٹک ٹاک پر جاری کی گئی جو کہ ایک چینی سوشل میڈیا کمپنی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فیروزہ عزیز نامی لڑکی ویڈیو کے آغاز میں خوبصورتی کے حوالے سے

مشورے دیتی ہیں لیکن اچانک وہ اپنے دیکھنے والوں کو ایک نئے ہالوکاسٹ کے حوالے سے آگاہی دینے لگ جاتی ہیں۔ان کا دعویٰ ہے کہ ٹک ٹاک نے اس ویڈیو کی وجہ سے انھیں مزید مواد پوسٹ کرنے سے روک دیا ہے۔ تاہم ٹک ٹاک نے اس الزام کی تردید کی ہے۔ٹک ٹاک کے ترجمان نے بتایا کہ ٹک ٹاک سیاسی پیچیدگیوں کے باعث مواد نہیں ہٹاتا۔تاہم اسی ایپ کے چینی ورژن ڈوین پر فیروزہ کی یہ پوسٹ نمودار نہیں ہو سکتی کیونکہ اسے سیاسی طور پر سینسر کیا جاتا ہے۔ٹک ٹاک کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کمپنی نے 15 نومبر کو فیروزہ کا ایک پرانا اکاؤنٹ مستقل طور پر اس لیے بند کیا تھا کیونکہ انھوں نے ایک ایسی ویڈیو لگائی تھی جس نے دہشت گردی سے متعلق مواد کے حوالے سے ٹک ٹاک کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی تھی۔تاہم 25 نومبر کو انھوں نے فیروزہ کا سمارٹ فون بھی بلاک کر دیا لیکن یہ اقدام چین کے حوالے سے ان کی پوسٹس کی وجہ سے نہیں کیا گیا۔ترجمان کا مزید کہنا تھاکہ ان کے نئے اکاؤنٹ اور اس پر پلکوں والی ویڈیو سمیت دیگر ویڈیوز بالکل بھی متاثر نہیں ہوئیں اور انھیں لوگ اب بھی دیکھ رہے ہیں۔دوسری جانب چینی حکومت نے کہا کہ ان کیمپس میں دراصل رضا کارانہ طور پر تعلیم اور ٹریننگ دی جاتی ہے حالانکہ ثبوت اس کے مخالف ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…