کراچی (این این آئی) انفنیکس (Infinix) پاکستان کا ممتاز برانڈ ہے جو اپنے کسٹمرز کو فیچرز سے بھرپور اسمارٹ فونز فراہم کرنے کے لیے شہرت رکھتا ہے۔ جب کبھی بھی اپنے کسٹمرز کے درمیان رابطے کی بات کی جاتی ہے تو انفنیکس ایک لیڈر کے طور پر سامنے آتا ہے۔ تفریحی انداز میں،اپنے کسٹمرز کے ساتھ تعلقات مزید بہتر بنانے کی غرض سے انفنیکس نے
ٹک ٹاک (TikTok)کے ساتھ شراکت قائم کی ہے جس کا مقصد اس کی نئی زبردست پروڈکٹ ”Infinix S5“ متعارف کرانا ہے۔”Infinix S5“ 32MP کے ان –ڈسپلے سیلفی کیمرے اور غیر معمولی طور پر”6.6 پنچ ہول ڈسپلے کے ساتھ دستیاب ہے۔اِس مہم کا عنوان”S5 پکچر کلیئر ہے“رکھا گیا ہے جس کا مقصد ہر شخص کو اپنا دوسر رخ دکھانا مقصو د ہے جس کو وہ بہت شوق رکھتے ہیں۔ہم سب کی شخصیت کا ایک پہلو وہ ہوتا ہے جسے لوگ عام طور پر دیکھتے ہیں خواہ وہ بینکار، مارکیٹر، اداکار یا کسی اور شعبے سے تعلق رکھتا ہو، اِس کے پیچھے جس چیز کو لوگ اکثر نہیں دیکھ پاتے ہیں یعنی وہ ایک ایک اچھے گلوکار،رقاص، یا ریس لگانے والا بھی ہو سکتا ہے۔ٹک ٹاک مختصر ویڈیوز کا ممتاز پلیٹ فارم ہیجو عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کرتا جا رہا ہے۔ انفنیکس نے ٹک ٹاک کے ساتھ اپنے پہلے ہیش ٹیک چیلنج (hashtag challenge) #S5PictureClearHai کے لیے شراکت قائم کی ہے۔ٹک ٹاک کا فارمیٹ اور تفریحی انداز کی گونج اس نئی، بااثر جنریشن میں پائی جاتی ہے جو انٹر ایکٹو ٹرینڈز اور تخلیقی مزاحیہ یادداشتوں کوعروج دے رہی ہے تاکہ شرکت کرنے والے ہر شخص کی حوصلہ افزائی ہو۔ کسٹمرز کو اپنا ذاتی کنٹنٹ بنانے کا موقع فراہم کرتے ہوئے کسٹمرز انفنیکس کمیونٹی کا حصہ بن سکتے ہیں اور پھر مستند اور پاورفل برانڈ ایمبیسیڈر ز بن سکتے ہیں۔ یہ مہم ٹک ٹاک پر فوراً ہی مقبول ہو گئی اور اسے صرف 2 دنوں میں 8.8 ملین ناظرین نے دیکھا اور تقریباً 150,000 کسٹمرز نے Infinix S5سے بنائی ہوئی اپنی دلچسپ ویڈیوز ٹک ٹاک پراپ لوڈ کیں۔یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ ہمیں اس تفریحی مہم پر حیرت نہیں ہے جسے ہر شخص کے لیے صاف ترین تصویر بنانے کے لیے جاری کیا
گیا ہے۔یہ کہنا بھی غلط نہ ہوگا کہ پاکستان میں ٹک ٹاک استعمال کرنے والے’icture Clear Hai P‘کو اگلی سطح پر لے جا رہے ہیں اور انفنیکس ایک مرتبہ پھر تفریحی انداز میں پاکستان کے نوجوانوں کو مصروف رکھنے میں کامیاب ہوا ہے۔Infinix S5کے 32MP ان-ڈسپلے سیلفی کیمرے سے لوگ کو اپنی شخصیت کے دونوں پہلوؤں کا اظہار کا موقع ملتا ہے اور اسی لیے مہم کی ٹیگ لائن ’PictureClearHai‘ اس کے پیغام کو پوری
طرح پہنچاتی ہے کیوں کہ اس میں تجسس بھی موجود ہے اور اسی کے ساتھ یہ ایک اسٹیٹمنٹ بھی ہے۔ اپنے بیانیے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے انفنیکس نے پاکستانی شو بزانڈسٹری کی دیوا ثنا جاوید، مشہور ٹریول v-logger، عرفان جونیجو اور انتہائی مقبول نوجوان راک اسٹار عبداللہ قریشی اور ریمپ کی ملکہ، سپر ماڈل زارا پیرزادہ کو اپنے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر مقرر کیا ہے تاکہ وہ بھی اپنی شخصیت کا دوسرا پہلو دکھا سکیں۔