اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جاپان نے پاکستانیوں کی بڑی تعداد کو نوکریاں دینے کا اعلان کر دیا، جاپان انہیں ورکنگ ویزہ جاری کرے گا، جاپانی سفیر نے اپنی رہائش گاہ پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کے سرفہرست10ممالک میں شامل ہے جہاں سے ہنرمندافرادبھرتی کیے جائیں گے، پاکستان میں موجود جاپانی سفیر نے کہا کہ ہم ہنرمند پاکستانی افراد کو ویزہ دینے جارہے ہیں اور بڑی تعداد میں پاکستان سے ہنرمند افراد کو بھرتی
کرنے کا منصوبہ ہے،انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ جاپان کی آبادی میں کمی ہوتی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ایک ماہ کے اندر حکومت پاکستان سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کریں گے، اس کے بعد پاکستانیوں کو غیر معینہ مدت کے لیے جاپان کا ویزہ ملے گا، انہو ں نے کہا کہ جاپان نے ساڑھے تین لاکھ نوکریوں کا بندوبست کیا ہے، انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد جاپان میں آ کر کام کرے گی اور جاپان میں رہائش بھی اختیار کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترجیحی ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔