اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

سپریم کورٹ نے چیف آف آرمی اسٹاف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفیکیشن معطل کئے جانے کا تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا،بڑا اعتراض

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے چیف آف آرمی اسٹاف کی مدت ملازمت میں توسیع کے تقرر کا نوٹیفیکیشن معطل کئے جانے کا تحریر حکم نامہ جاری کر دیا۔ منگل کو فیصلہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تحریر کیا ہے،فیصلہ تین صفحات پر مشتمل ہے۔ تحریری حکم نامے میں کہاگیاکہ آئین اور ملٹری رولز میں توسیع کی کوئی گنجائش ہی نہیں ہے۔ حکم نامے میں کہاگیاکہ سیکورٹی خدشات سے آرمی کو بطور ادارہ نمٹنا چاہیے افراد پر انحصار نہیں کیا جا سکتا۔تحریری حکم نامہ میں کہا گیا

کہ نوٹیفیکیشن پہلے وزیر اعظم نے خود جاری کر دیا جس کو اس کا اختیار ہی نہیں،دوبارہ نوٹیفیکیشن صدر نے جاری کیا لیکن وہ کابینہ کی منظور کے بغیر جاری کر دیا گیا۔حکم نامہ میں کہاگیاکہ عدالت نے معاملہ کو عوامی مفاد کے تناظر میں آئین کے آرٹیکل 184/3 کے تحت قابل سماعت قرار دیا ہے۔ حکم نامہ میں کہاگیاکہ بنیادی انسانی حقوق کے تحت 184/3 میں درخواست گزار کی انفرادی بنیادی حیثیت غیر معینی ہو جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…