اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں محمد عباس کو کیوں نہیں کھلایا؟ ٹیم میں کون کھیلے گا کون نہیں؟فیصلہ کون کرتاہے؟وقار یونس کھل کربول پڑے

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسبین (این این آئی)قومی ٹیم کے بولنگ کوچ اور سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے کہا ہے کہ پاکستان کا بولنگ لائن اپ ناتجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے،آسٹریلوی بلے باز تجربہ کار ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ ہمارا فاسٹ بولنگ اٹیک ناتجربہ کا کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، ایک بولرنے تین ٹیسٹ میچز کھیلے، ایک کا ڈیبیو ہوا اور ایک کا کم بیک ہوا۔انہوں نے کہا

کہ آسٹریلیا میں بولنگ کرنا آسان نہیں ہے اور آسٹریلوی بلے بازوں کو موقع ملتا ہے تو وہ اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یاسر شاہ ہمارا میچ ونر بولر ہے لیکن بدقسمتی سے اس میچ میں پرفارم نہیں کر سکا جب کہ شاہین شاہ آفریدی نے اس میچ میں سب سے اچھی بولنگ کی لیکن بدقسمتی سے اسے بھی وکٹیں نہ مل سکیں، امید ہے مستقبل میں یہی بولرز سیکھیں گے اور اچھا پرفارم کریں گے۔فاسٹ بولر عمران خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہاکہ عمران خان کی ٹیم میں شمولیت غلط ہوئی عمران خان کے ساتھ زیادتی ہو گی، عمران خان نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی پرفارمنس دی ہوئی تھی اور پرتھ کے ٹور میچ میں بھی 5 وکٹیں حاصل کیں لیکن ٹیسٹ میں قسمت نے ساتھ نہیں دیا۔دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم میں تبدیلی سے متعلق سوال پر وقار یونس کا کہنا تھا کون کھیلے گا اور کون نہیں، اس کا فیصلہ چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ نے کرنا ہے۔محمد عباس کے حوالے سے قومی ٹیم کے بولنگ کوچ نے کہا کہ عباس گزشتہ 18 ماہ سے ہمارے لیے میچ ونر رہا ہے تاہم بد قسمتی سے محمد عباس اس وقت ردہم میں نہیں ہیں، ماضی میں جس طرح محمد عباس نے بولنگ کی اس وقت اس طرح سے پرفارم نہیں کر رہے تاہم محمد عباس اہم کھلاڑی ہے ہم مایوس نہیں ہیں، ان کی کارکردگی کا جائز ہ لے رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…