اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہاہے کہ آصف زرداری اپنے نظریات پر قائم ہیں، جھکنے کیلئے تیار نہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے والد آصف زرداری سے ملاقات کی جو تین گھنٹے جاری رہی جس میں مختلف امور زیر غور آئے۔بلاول بھٹو زرداری نے آصف زرداری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ آج بھی آصف زرداری اپنے نظریات پر قائم ہیں،آصف زرداری جھکنے کے لئے تیار نہیں۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ اب فیصلہ کرے کی گی کہ سندھ کے کیسز پنڈی میں چلائے جائیں یا نہیں۔ انہوں نے کہا
کہ انشاء اللہ اس بار انصاف ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان کی عدلیہ کو پورا پاکستان دیکھ رہا ہے،عمران نیازی کی حکومت بھگوڑے اور غدار کو بچانے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس نے جو بات کی تھی امید ہے ایک آمر کے خلاف فیصلہ آجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ (آج)منگل کو اے پی سی اسلام آباد میں ہوگی جس میں تفصیل سے بات ہوگی،مولانافضل الرحمن نے مارچ میں انتخابات کے حوالے سے ہم سے بات نہیں کی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنی سیاست کو بچانے کے لئے میاں نواز شریف کو باہر بھیجا،عمران خان ہر بات پر یوٹرن لیتا ہے۔