منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

حق خود ارادیت کی حمایت،اقوام متحدہ میں پاکستان کی بڑی کامیابی،پیش کردہ قرار داد اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان کی جانب سے پیش کی جانے والی قرار داد اتفاق رائے سے منظور کرلی۔ قرار داد حق خود ارادیت کی حمایت میں پیش کی گئی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد کی حمایت 81 ممالک نے کی۔

قرار داد پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم نے پیش کی۔پاکستان کی جانب سے پیش کی جانے والی قرار داد نو آبادیاتی تسلط، بیرونی قبضے اور غیر قانونی جارحیت کا شکار تمام لوگوں کو حق خودارادیت کا حق دینے کا مطالبہ کرتی ہے۔ پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کی جانب سے پیش کی جانے والی قرار داد میں کہا گیا کہ حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے والے عوام کی ہر ممکن مدد کرنا عالمی برادری کی اولین ذمہ داری ہے۔منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں واضح کیا کہ کوئی بھی ملک جارحیت، کرفیوز اور غیر قانونی پابندیاں لگا کر مقبوضہ علاقوں میں عوام کا حق خودارادیت غصب نہیں کر سکتا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کے مطابق جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کی کئی قراردادیں مقبوضہ علاقوں کے عوام کا ان کا حق خودارادیت دیتی ہیں۔پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے عالمی برادری پر واضح کیا کہ حق خودارادیت اقوام متحدہ کے چارٹر اور مروجہ بین القوامی قوانین میں ایک رہنما اصول کی حیثیت رکھتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…