جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

سنگین بدعنوانی کامقدمہ،وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ طلب کرلیاگیا

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء نیئر حسین بخاری نے فارن فنڈنگ کیس کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان سے وزارت عظمی ٰ چھوڑنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کیخلاف سنگین بدعنوانی کا مقدمہ زیر سماعت ہے، کیس کی روزانہ سماعت کے فیصلے کے بعد عمران خان کے

بیانات اداروں پر دباؤ کے مترادف ہیں، تلاشی کا ڈھنڈورا پیٹنے والے تلاشی سے کیوں گریزاں ہیں، جب تک فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں ہوجاتا عمران خان وزارت عظمیٰ چھوڑدیں۔اپنے ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ جب تک فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں ہو جاتا عمران خان وزارت عظمی چھوڑیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف سنگین بدعنوانی کا مقدمہ زیر سماعت ہے وہ استعفیٰ دیں تاکہ شفاف تحقیقات ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ سماعت فیصلے کے بعد عمران خان کے بیانات اداروں پر دباؤ کے مترادف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزراء کا عدلیہ بارے ٹانگیں اڈانے کا بیانیہ قابل گرفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیس کی کھلی سماعت کی بجائے ان کیمرہ سماعت کی درخواست ہی جرم چھپانے کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلاشی کا ڈھنڈورا پیٹنے والے تلاشی سے کیوں گریزاں ہیں،عمران خان وزیراعظم کے منصب کوڈھال بناکر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سر سے پاؤں تک بدعنواانی میں لتھڑی پی ٹی آئی الیکشن کمیشن سے کالعدم ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری جماعت پر پابندی سے بمعہ عمران خان تمام پی ٹی آئی ممبران پارلیمنٹ نا اہل ہو جائینگے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…