ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

حکومت پنجاب نے شہباز شریف کی ملکیتی رمضان شوگر کو چلانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا،مل پر کسانوں کے کتنے کروڑ کے بقایاجات ہیں؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھوانہ(آن لائن) حکومت پنجاب نے کسانوں کے55کروڑ روپے بقایاجات کی ادائیگی تک شہباز شریف کی ملکیتی رمضان شوگر کو چلانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر چنیوٹ نے مل انتظامیہ پر واضح کر دیا ہے کہ کسانوں کے بقایات کی سو فیصد ادائیگی تک یہ مل دوبارہ نہیں چلے گی، مل انتظامیہ نے

کسانوں سے گنا کی خریداری کا دوبارہ پروگرام نیایا تھا اور گاؤں گاؤں اعلانات بھی کرائے گئے ہیں تاہم مقامی انتظامیہ نے کہا ہے کہ غریب کسانوں کے گزشتہ سال کے55کروڑ کی ادائیگی باقی ہے جب تک سابقہ بقایاجات ادا نہیں ہوتے اس وقت تک مل کو دوبارہ چلانے کی اجازت نہیں دیں گے، رمضان شوگر مل بھوانہ کے مالکان میں شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز ہیں جو غریب کسانوں کے 55کروڑ روپے ہضم کر چکے ہیں، اور ایک سال سے گنا کی ادائیگی کرنے سے انکاری ہیں، چنیوٹ اور جھنگ اضلاع کے 5ہزار گنا کے کاشتکار ایک سال سے اپنی ادائیگیوں کے لئے احتجاج کر رہے ہیں، لیکن شریف خاندان نے ادائیگی نہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے، ڈی سی آفس چنیوٹ اور اے سی آفس بھوانہ کے سامنے روزانہ کی بنیاد پر احتجاج کیا جارہا ہے، تاہم کین کمشنر پنجاب شریف خاندان کا ذاتی ملازم بنا ہوا ہے، جس نے ریونیو ایکٹ کے تحت ادائیگی کرانے ہیں ایکشن نہیں لیا جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب ناصر کھوکھر بھی کمزور آدمی ہیں وہ بھی سخت ایکشن نہیں لے سکے جس کے نتیجہ میں اب مقامی انتظامیہ کو ہی ایکشن لینا پڑا ہے اور ہو سکتا ہے کہ طاقتور مافیا ان دیانتدار افسران کا تبادلہ بھی نہ کرا دیں جس پر کسان پھر احتجاج کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…