پشاور(این این آئی)پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے صوبائی دارالحکومت کے سب سے بڑے ٹرانسپورٹ منصوبے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) میں غیر معمولی تاخیر پر ٹھیکیدار کو ادائیگیاں روک دی ہیں۔یہ فیصلہ پشاورڈیویلپمنٹ اتھارٹی، ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کنسلٹنٹ بی آر ٹی اور صوبائی حکام کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔سرکاری دستاویز کے مطابق ٹھیکیدار نے امن و امان کو جواز بنا کر بجلی کی تنصیبات لگانے کے لئے چائینز انجینئرز کو بلانے میں دیر کردی ہے جبکہ پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے
حکام نے چائننرز انجینئرز کی آمد کے حوالے سے امن و امان کے جواز کو مسترد کردیا ہے۔دستاویز کے مطابق ٹرنسپورٹ منصوبے پر کام شدید سست روی کا شکار ہے اور چھ ماہ میں 6 فیصد کام بھی نہ ہوسکا ہے۔اجلاس میں اے ڈی بی سے منصوبے میں تاخیر کا فرانزک اڈٹ کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا،اے ڈی بی فرانزک رپورٹ کے بعد ٹھیکہ دار اور دیگر ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔سرکاری دستاویز کے مطابق ماہر انجینئرز منصوبے کے نقائص، تاخیر اور ٹھیکیدار کے نقصانات کا جائزہ بھی لیں گے۔