ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب میں تبدیلیوں کا سلسلہ جاری،پہلی بار ”خواتین کی ریسلنگ“ کے انعقاد کے بعد مزید بڑے اقدامات کا اعلان کردیاگیا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آن لائن)سعودی عرب میں گزشتہ چند سال سے کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں اور حال ہی میں دارالحکومت ریاض میں تاریخ میں پہلی بار کئی ہفتوں پر مبنی ثقافتی میلے کا انعقاد کیا گیا جو آئندہ ماہ دسمبر تک جاری رہے گا۔ریاض میں منعقد ہونے والے ریاض سیزن نامی ثقافتی میلے میں پہلی بار خواتین کی ریسلنگ بھی منعقد کی گئی تھی اور اسی ثقافتی میلے میں پہلی بار خواتین و مرد فنکاروں نے ایک ساتھ بھی پرفارمنس کی تھی۔

ریاض سیزن سے قبل بھی سعودی عرب میں کئی اہم کام پہلی بار ہوئے تھے۔اور اب جلد ہی سعودی عرب کی 27 سالہ ریما الجفالی ایک نئی تاریخ رقم کرنے جا رہی ہیں۔ ریما الجفالی جلد ہی سعودی عرب میں ہونے والی پہلی فارمولا الیکٹرانک کار ریس میں شرکت کرکے نئی تاریخ رقم کرنے جا رہی ہیں۔ریما الجفالی آئندہ ہفتے 22 سے 23 نومبر کو ہونے والے فارمولا ای کار کے الیکٹرانک کار ریس مقابلے جگار آئی پیس ای ٹرافی میں حصہ لینے جا رہی ہیں۔مذکورہ ریس دارالحکومت ریاض کے قریب تاریخی مقام درعیہ کے صحرا میں منعقد ہوگی، جس میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔الیکٹرانک کاروں پر مبنی یہ ای ریس کا دوسرا سیزن ہے، اس منفرد مقابلے کا آغاز گزشتہ برس ہوا تھا اور اس کا دوسرا سیزن اس بار سعودی عرب میں ہونے جا رہا ہے۔الیکٹرانک ریس کار کو فارمولا ای کار کے مقابلوں کے تحت ریلیز کیا جاتا ہے اور اس میں حصہ لینے والی تمام کاریں الیکٹرانک ہوتی ہیں۔اس مقابلے میں حصہ لینے والی سعودی عرب کی 27 سالہ لڑکی ریما الجفالی کی یہ پہلی انٹرنیشنل ریس ہوگی، اس سے قبل وہ برطانیہ میں ہونے والی ای کار ریس ٹورنامنٹ میں شرکت کر چکی ہیں۔ریما الجفالی کو شروع سے ہی ای کار ریس مقابلوں میں حصہ لینے کا شوق رہا تھا اور اب وہ آئندہ ہفتے پہلی بار تاریخ رقم کرنے جا رہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…