پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

پاکستان نے اب تک ایف اے ٹی ایف کی 27شرائط میں سے کتنی شرائط پر عمل نہیں کیا؟حیرت انگیز انکشاف

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بتایاگیا ہے کہ پاکستان فیٹف کی 27 شرائط میں سے 5 مکمل طور پر 17 کافی حد تک اور 5 کا ابھی مکمل اطلاق کرنا ہے،64 ہزار غیر سرکاری تنظیموں میں سے 30 ہزار فعال تنظیموں کی رجسٹریشن کی گئی،

اس وقت 140 غیر سرکاری تنظیموں کو دہشتگردی گردوں کی مالی معاونت شکوک پر اکاؤنٹس چیک کیے جا رہے ہیں،فیٹف اب پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ فروری کے وسط میں لے گا جبکہ چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ سال ٹیکس فائلز کی تعداد 70 لاکھ اضافہ ہوا،اس مالی سال کے پہلے چار ماہ میں ٹیکس وصولی میں 27 فیصد اضافہ ہوا،مزید سیکٹرز کو ٹیکس نیٹ میں لائینگے،وہزار انیس کی ٹیکس ایمنسٹی سکیم 1 لاکھ 24 ہزار 208 افراد نے فائدہ اٹھایا۔ پیر کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت ہوا جس میں ممبر کسٹمز نے بتایاکہ حکومت نے سمگلنگ کی روک تھام کیلئے نئی حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی ہے،رواں سال 11 ارب روپے مالیت کی الیکٹرانک اشیاء کی سمگلنگ پکڑی جو گزشتہ سال کی 6 ارب 30 کروڑ روپے کی پکڑی جانے والی اشیاء سے 73 فیصد زیادہ ہے۔ممبر کسٹمز نے کہاکہ رواں مالی سال 637 ایل ای ڈی ٹی وی کی سمگلنگ پکڑے جبکہ گزشتہ سال 15 ہزار 5 سو ٹی وی پکڑے،کسٹمز کے عملے کی شدید کمی ہے جس کے باعث مکمل طور پر سمگلنگ نہیں روک سکتے۔سینیٹر میاں عتیق نے کہاکہ باڑہ مارکیٹ ہر شہر میں ہیں جہاں پر کھلے عام سمگلنگ کا سامان ملتا ہے،ایف بی آر انکے خلاف کیوں کارروائی نہیں کرتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…