ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کے قرضے تشویشناک حد تک بڑھ چکے، ملک کا ہر شہری تقریبا کتنے لاکھ روپے کا مقروض ہوچکا؟انتہائی تشویشناک انکشافات

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ملک کے قرضے تشویشناک حد تک بڑھ چکے ہیں، پاکستان کا ہر شہری تقریبا سوا دو لاکھ روپے کا مقروض ہے۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ستمبر 2018 سے ستمبر 2019 تک ملک کے بیرونی قرضوں میں 10.8 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جنکا مجموعی حجم 106.9 بلین ڈالر ہو چکا ہے،

جو سعودی عرب کی جانب سے تیل کی ادائیگیوں کی مد میں دیئے گئے 9 بلین ڈالر کے ریلیف کے علاوہ ہے جبکہ وفاقی وزارت خزانہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق2023 میں موجودہ حکومت کے اختتام تک اندرونی قرضوں کا بوجھ 24 ہزار ارب روپے سے بڑھ کر 45 ہزار ارب روپے ہو جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق حکومت کی معاشی پالیسیوں کا معیشت پر منفی اثر پڑا ہے، گردشی قرضے ختم کرنے کے لیے حکومت نے درآمدات کم کرنے کی پالیسیاں اپنائیں لیکن ان سے کاروباری سرگرمیاں بری طرح سے متاثر ہوئیں۔ نتیجتا لوگ بے روزگار ہوئے، انڈسٹریز بند ہونے لگیں، سرمایہ کار ملک چھوڑ کر جانے لگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اراکینِ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے ساتھ حکومتی کارکردگی پر اسٹیٹ بینک کی حالیہ رپورٹ انتہائی تشویشناک ہے۔ اگر یہی صورتحال جاری رہی تو آئندہ آنے والی حکومتیں قرضوں کا بوجھ برداشت کرنے کے قابل نہیں ہونگی اور ملک چلانا مزید دشوار ہو جائے گا۔ حکومت کو ابھی سے معیشت بہتر کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے ہونگے، قرضے لینے کے بجائے ٹیکس چوری کو روکنا اور غیر ٹیکس آمدن میں اضافے کے لیے دستیاب وسائل کو بروئے کار لانا ہوگا۔ ملک بھر میں پائیدار امن کے قیام کے لیے قومی اسمبلی کو فعال کر کے عوامی مسائل کے حل کے لیے قانون سازی کے عمل کو تیز کرنا ہوگا تاکہ ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام پیدا ہو۔ پاک سرزمین پارٹی ملک میں درکار معاشی اصلاحات پر دانشوروں اور معیشت دانوں کے ساتھ مل کر جامع حکمت عملی مرتب کر رہی ہے تاکہ موقع ملنے پر عوام کو مایوسی نہ ہو اور ہم عوامی توقعات پر پورا اتر سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…