لندن(این این آئی)نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کی طبیعت راتوں رات ٹھیک نہیں ہوسکتی، بحالی میں کچھ ماہ بھی لگ سکتے ہیں۔نواز شریف کے ساتھ موجود ڈاکٹر عدنان نے بتایاکہ لندن میں نواز شریف کا علاج جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو دیے گئے اسٹیرائیڈز کے سائیڈ ایفیکٹس بہت زیادہ ہیں، برطانوی ڈاکٹرز کا خیال ہے کہ اسٹیرائیڈز کو کم کرکے مکمل روک دیا جائے۔ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ نواز شریف کی صحت راتوں رات ٹھیک نہیں ہوسکتی، صحت کی بحالی میں کچھ ماہ بھی لگ سکتے ہیں۔دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ نوازشریف کا علا ج شروع ہو چکا ہے، دعا ہے جلد صحت یاب ہوکر واپس آئیں،خود کومسٹر کلین ثابت کر نے کی کوشش کر نے والے خود بڑی کرپشن کے مرتکب ہورہے ہیں،پی ٹی آئی چھ دسمبر کو چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت ختم ہونے کا انتظار کررہی ہے، چاہتے چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت میں کیس مکمل ہو، مسلم لیگ (ن)کا کوئی بھی اکاؤنٹ غیراعلانیہ نہیں،پی ٹی آئی کے ایسے اکاؤنٹ ہیں جو الیکشن کمیشن میں رپورٹ نہیں ہوئے،عمران خان بتائیں حفیظ شیخ اور گونر اسٹیٹ بنک کو کیا آپ پہلے جانتے تھے؟آپ نے ملک کو معاشی خوشحالی کا خواب دیکھایا اور جھوٹ بولا،آپ کے سو دن کے پروگرام کا دعویٰ کہاں ہے؟عوامی عہدے دار کا میڈیا کے سامنے اوپن ٹرائل ہونا چاہیے۔