لاہور(این این آئی) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک اور پیغام رسانی کی ایپ واٹس ایپ کے ذریعے بلیک میلنگ اور اکاؤنٹ ہیک ہونے کے واقعات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے سائبرکرائم ونگ کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ برس کی نسبت رواں سال بلیک میلنگ کے واقعات میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سائبر کرائم ونگ میں فیس بک پر بلیک میلنگ اور اکاؤنٹ ہیک ہونے کی 3560شکایات موصول ہوئیں جبکہ گزشتہ برس ان کی تعداد 2236تھی۔انچارج سائبر کرائم ونگ کے مطابق رواں برس واٹس ایپ پر بلیک میلنگ کی 1964اور ویب سائٹس ہیک کرنے سے متعلق 721شکایات موصول ہوئی۔