اسلام آباد(این این آئی)ایف بی آر میں اصلاحات کی جامع منصوبہ بندی پر کام شروع کر دیا گیا۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق ٹیکس اصلاحات کو 2 سال میں مکمل کرنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی،ٹیکس اصلاحات اور ٹیکس سسٹم میں اضافہ پر تیزی سے عمل درآمد کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ٹیکس نظام میں بہتری اور منصوبہ بندی میں چیئرمین ایف بی آر مکمل طور با اختیار ہو گا۔ذرائع
نے بتایاکہ ٹیکس چھوٹ صرف برآمدی سیکٹر کو خصوصی اکنامک زون میں دی جائے گی، اسمگلنگ روکنے کیلئے وزارت صنعت و تجارت تجاویز جون دوہزار بیس تک مکمل کرے گی۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ 2020 تک ریونیو اتھارٹی کے قیام کیلئے تجاویز تیار کرے گی۔