اتوار‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2026 

ورلڈ بینک ریٹنگ میں پاکستان کی مزید بہتری،تجارتی خسارے میں بھی بڑی کمی، وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد نے بڑی خوشخبری سنادی

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے مطابق پاکستان درست سمت میں گامزن ہے اورتجارتی خسارہ کم ہو رہا ہے،ورلڈ بنک کی ریٹنگ میں پاکستان کی بہتری ہوئی ہے، ہماری گارمنٹس کی صنعت میں بہت پوٹینشل ہے،اپیریل کی صنعت کی برآمد میں 17فیصد اضافہ ہوا ہے،پاکستان کی کاروباری برادری ملکی معیشت کی بہتری کے لیے اپنا حصہ ڈال رہی ہے۔

ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن اور انٹرنیشنل اپیریل فیڈریشن کے زیر اہتمام 35ویں ورلڈ فیشن کنونشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پریگمیا کے چیف کوارڈی نیٹر اعجاز کھوکھر، آئی اے ایف کے صدر ہان بیکیک، وفاقی سیکرٹری تجارت احمد نواز سکھیرا سمیت ملکی اور غیر ملکی مندوبین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔عبد الرزاق داؤد نے کہا کہ چین کے ساتھ ہونے والا ایف ٹی اے معاہدہ دسمبر سے لاگو ہو جائے گا، اس معاہدے سے اپیریل کی صنعت کو مزید ترقی ملے گی، ہماری گارمنٹس کی صنعت میں ترقی کی بہت صلاحیت ہے، عالمی سطح پر ہمارے ملبوسات مانے جاتے ہیں اسی لیے ہم اس صنعت کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گارمنٹس پر ہم زیادہ سے زیادہ توجہ اس لیے دے رہے ہیں تاکہ برآمدات میں اضافہ ہو سکے۔یارن اور کورے کپڑے کی برآمدات میں کمی اچھی بات ہے کیونکہ اس سے ویلیو ایڈیشن گارمنٹس کی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہاں مغربی دنیا سے بہت سے سرمایہ کار آئے ہیں جو پاکستان کے عالمی برانڈز کی برآمدات میں اضافے کے خواہشمند ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام میں ہے،آئی ایم ایف کی ٹیم نے کہا ہے کہ پاکستان درست سمت میں جا رہا ہے اور اب تجارتی خسارے بھی کم ہو رہا ہے،آئندہ سال جون میں تجارتی خسارے مزید کم ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملکی سرمایہ کاروں کو کہتا ہوں کہ پاکستان میں سرمایہ کاری لائیں یہی موقع ہے اور اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے،اس کنونشن سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستان کی عالمی سطح پر صورتحال بہتر ہوئی ہے۔اعجاز کھوکھرنے کہا کہ کنونشن میں 90فیصد لوگ ایسے ہیں جو پہلی مرتبہ پاکستان آئے ہیں اور وہ پاکستان اور لاہور کو دیکھ کر مطمئن اور خوش ہیں -پاکستان کے پینتیس عالمی برانڈز عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں،پاکستان کی گار منٹس کی صنعت تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور عالمی سطح پر اس صنعت کو سراہا جاتا ہے۔غیر ملکی مندوبین کو لاہور کا دورہ کرنا چاہیے تاکہ انہیں لاہور کی ثقافت اور خوبصورتی کے بارے آگاہی مل سکے۔ہان بیکیک نے کہا کہ پاکستان کی اپیریل کی صنعت دنیا بھر مانی جاتی ہے،خاص طور پر پاکستان کا ڈینم برانڈ دنیا بھر میں مشہور ہے،آئی اے ایف پاکستان کی اپیریل کی صنعت کو ترقی دینے کے لئے پریگمیا کے ساتھ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…