تر بیلاغازی (آن لائن) تر بیلا بجلی گھر کے 8یونٹ بند ہو گئے ہیں تربیلا بجلی گھر کی کل پیدوار 4888میگا واٹ ہے جو انتہائی کم سطح پر آگئی صرف 745 میگاواٹ رہ گئی تربیلا جھیل کے آبی زخائرمیں کمی کے باعث تر بیلا بجلی گھر کے 8یونٹ بند ہو گئے ہیں بجلی کی پیدوار بھی کم ہو گئی لوڈ شیڈنگ میں اضانے کا خدشہ تربیلاجھیل میں پانی کی آمد میں کمی کے باعث گنجائش 40فٹ تک کم ہوگئی ہے جھیل میں پانی کی سطح1510.90 فٹ ہو گئی ہے تر بیلا ڈیم کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق تر بیلاجھیل میں گزشتہ روز26100کیوسک فٹ پانی کی آمد ریکارڈ کی گئی پانی کی
آمد میں کمی کی وجہ سے اخراج بھی کم کر دیا گیا ہے جبکہ تر بیلا جھیل سے 65000کیوسک فٹ پانی سپل ویزکے زریعے دریا سندھ اور غازی بھروٹھا نہرمیں چھوڑا جارہا ہے تر بیلا بجلی گھر کے 9پیداواری یونٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جن کے ذ ریعے 745میگا واٹ بجلی پید ا کی جارہی ہے جبکہ 8پیداواری یونٹ بند پڑے ہیں تر بیلا جھیل میں پانی زخیرہ کر نے کی گنجائش 1550فٹ ہے تر بیلا جھیل میں پانی کی سطح تیزی سے کم ہونے کے باعث بجلی کی پیداوار متاثر ہو رہی ہے جو آنے والے دنوں میں لوڈ شیڈنگ میں مزیداضافے کا باعث بنے گی۔