اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے کہا ہے کہ قرضوں پر بنائی جانے والی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق کوئی خورد برد نہیں ہوئی، وزیر اعظم جھوٹ بولنے پر قوم سے معافی مانگیں،موجودہ حکومت نے دس ہزار 335ارب قرضہ لیا،حکومت کے لئے گئے قرضوں کی انکوائری ہو نی چاہیے،
حکومت ایک ادوار کا دوسرے ادوار سے موازنہ کرنے کی بجائے ایک ایک سال کا موازنہ کررہی ہے،جھوٹ کی بنیاد پر مزید غلط فیصلے نہ کیے جائیں۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے خرم دستگیر خان نے کہاکہ بجلی کی قیمت مستقل بڑھ رہی اس کا اثر صنعتوں پر پڑھ رہا ہے،میر ی اس حکومت سے استدعا ہے کہ آپ نے بہت جھوٹ بول لیا،لوگوں اور پارلیمنٹ کے سامنے سچ رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ اس غریب دشمن حکومت نے 21 کروڑ پاکستانیوں کو اپنی نالائقی کی وجہ سے عوام کو مہنگائی بیروزگاری کی سولی پر لٹکا دیا ہے،یہاں سے چند کلو میٹر دور پاکستانی احتجاج کرر ہے ہیں،ہماری ذمہ داری ہے کہ اس ایوان کے ذریعے معاشی پالیسی کی خرابیوں کو سامنے رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان 30 ہزار ارب کی گردان الاپتے نہیں تھکتے تھے،وزیراعظم کی قرضوں پر بنائی جانے والی کمیٹی کی رپورٹ آگئی ہے،رپورٹ میں ثابت ہوگیا کہ قرضوں میں کوئی خوردبرد نہیں ہوئی،وزیراعظم جھوٹ پر قوم سے معافی مانگیں، پاکستان مسلم لیگ (ن)نے کہا ہے کہ قرضوں پر بنائی جانے والی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق کوئی خورد برد نہیں ہوئی، وزیر اعظم جھوٹ بولنے پر قوم سے معافی مانگیں،موجودہ حکومت نے دس ہزار 335ارب قرضہ لیا،حکومت کے لئے گئے قرضوں کی انکوائری ہو نی چاہیے،حکومت ایک ادوار کا دوسرے ادوار سے موازنہ کرنے کی بجائے ایک ایک سال کا موازنہ کررہی ہے