جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان ہم پر ”زہریلی گیس“ چھوڑ رہاہے،بھارت نے مضحکہ خیز الزام عائد کردیا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما ونییت اگروال شاردا نے بھارت میں بڑھتی فضائی آلودگی کاذمہ دار پاکستان اور چین کو ٹھہرا دیا۔بی جے پی کے رہنما ونییت اگروال شاردا نے بھارتی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ جو زہریلی ہوا آرہی ہے، زہریلی گیس آئی ہے، ہوسکتا ہے کہ کسی بغل کے ملک نے چھوڑی ہو جو ہم سے گھبرایا ہوا ہے، مجھے لگتا ہے کہ پاکستان اور چین ہم سے گھبرائے ہوئے ہیں۔‘اْنہوں نے کہا کہ ’بھارت کو اِس معاملے میں سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے کہ پاکستان نے کوئی زہریلی گیس جاری کی ہے

کیونکہ جب سے نریندر مودی نے دوبارہ اقتدار سنبھالا ہے تب سے پاکستان مایوس ہے اور بھارت سے خوفزدہ ہے۔‘بی جے پی رہنما نے دہلی کے وزیراعلیٰ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اْنہوں نے بھارت کے کسانوں اور صنعت کاروں کو زہریلی ا?لودگی کا الزام دیا ہے جبکہ اْن کو الزام دینا درست نہیں ہے۔اْنہوں نے کہا کہ کسان بھارت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، کسانوں اور صنعت کاروں کے بغیر ملک کو چلانا ناممکن ہے۔اْنہوں نے مزید کہا کہ نریندر مودی ہر مسئلے کا حل نکال لیتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ وہ اِس مسئلے کا حل ضرور نکال لیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…