ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

اب کسی مسافر کو اس کے بغیر ٹکٹ جاری نہیں کیا جائیگا،پاکستان ریلوے نے بڑی پابندی عائد کردی،احکامات جاری

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ًلاہور(این این آئی)پاکستان ریلوے کی چیف کمرشل مینیجر سیدہ مریم گیلانی نے کہا ہے کہ تمام ڈویژنوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ کسی مسافر کو نام اور شناختی کارڈ نمبر کے بغیر ٹکٹ جاری نہ کیا جائے۔ مسافروں کو مزید سہولت دینے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ

ہم ریلوے میں سفر کرنے والے مسافروں میں یہ شعور بھی بیدار کر رہے ہیں کہ ایک مسافر دوسرے مسافر کا خیال رکھے۔ مثال کے طور پر اگر ایک مسافر نے فون کرنا ہے تو وہ دوسرے مسافر کے آرام کا خیال رکھتے ہوئے اپنی سیٹ سے اٹھ کر دوسری جگہ جا کر فون کرے۔ تمام ریل کار کے اندر ٹی وی سکرین لگائیں گے۔ وائی فائی اور کیٹرنگ جیسی سہولیات کو مزید بہتر بنائیں گے۔ مسافروں کو کھانا صاف ستھرا اوراعلیٰ کوالٹی کا دیا جائے گا۔ کھانے کی کوالٹی اور معیار پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف ہماری مہم جاری ہے۔ اس کو ہم مزید تیز کر رہے ہیں تاکہ کوئی بغیر ٹکٹ سفر نہ کرے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ آن لائن ٹکٹ بُک کروانے والوں کی حوصلہ افزائی کے لئے بھی پروگرام شروع کر رہے ہیں۔ آئندہ ہفتہ صفائی کے حوالے سے منا رہے ہیں جس کے تحت ٹرینوں، ریلوے اسٹیشنز، اسٹالز، پر صفائی کے معیار کو چیک کیا جائے گا اور اس میں مزید بہتری لائی جائے گی۔ پاکستان ریلوے کی چیف کمرشل مینیجر سیدہ مریم گیلانی نے کہا ہے کہ تمام ڈویژنوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ کسی مسافر کو نام اور شناختی کارڈ نمبر کے بغیر ٹکٹ جاری نہ کیا جائے۔ مسافروں کو مزید سہولت دینے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ ہم ریلوے میں سفر کرنے والے مسافروں میں یہ شعور بھی بیدار کر رہے ہیں کہ ایک مسافر دوسرے مسافر کا خیال رکھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…